منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب کال کرنے والے کے بارے آپ بھی جان سکیں گے، حیرت انگیز مگر فری ایپ متعارف

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہمیں کبھی ایسی صورت حال کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے جب ہم کسی طویل میٹنگ میں بیٹھے ہوتے ہیں اور ہمارا موبائل فون وائبریٹ کرنا شروع کردیتا ہے۔ کیا ہم وہ فون کال سنیں گے؟آپ اپنی فون کی جانب دیکھتے ہیں لیکن اس پر روشن نمبر آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں پہلے سے محفوظ نہیں ہے۔ ایسے وقت میں آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کیا یہ فون کال اتنی اہم ہے کہ آپ کمرے سے باہر نکلتے ہوئے میٹنگ میں شریک دوسرے لوگوں کو اشارہ دیں کہ یہ فون کال سننا بہت ضروری ہے؟ایسے میں ’ٹ±رو کالر‘ نامی یہ ایپ آپ کے لیے خاصی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ٹ±رو کالر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ایلن میمڈی کا کہنا تھا: ’اگر آپاپنے موبائل فون میں ٹ±رو کالر ڈاو¿ن لوڈ کر لیں تو آپ کو کبھی بھی نام کے ساتھ فون نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہر چیز کلاو¿ڈ میں محفوظ ہوتی ہے۔‘وہ بتاتے ہیں کہ خود انھیں ایک مرتبہ ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور وہی واقعہ اس ایپ کی تیاری کا موجب بنا تھا۔ ان کے خیال میں یہ ایپ دنیا بھر کے تمام سمارٹ فونز میں ہونی چاہیے۔کچھ مخصوص آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فونز پر ٹ±رو کالر کال کرنے والے فرد کا نام، جگہ، بلکہ ان کی تصویر بھی دکھا دیتا ہےایلن میمڈی نے بتایا: ’اگر آپ کے فون پر کوئی ایسی کال آتی ہے جس کا نمبر آپ کے پاس محفوظ نہیں ہے، ہم آپ کو اس کال کی معلومات آپ کے فون پر دکھا دیں گے۔ اگر کوئی خریداری سے متعلق تجارتی کال آتی ہے تو اس کا بھی ہم آپ کو آگاہ کر دیں گے۔‘یہ بتانے کے لیے کہ کون آپ کو فون کر رہا ہے ٹ±رو کالر دو ارب فون نمبروں پر مشتمل ڈیٹا بیس استعمال کرتا ہے جسے ’کراو¿ڈ سورسنگ‘ کہتے ہیں۔کچھ مخصوص آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فونز پر ٹ±رو کالر کال کرنے والے فرد کا نام، جگہ، بلکہ ان کی تصویر بھی دکھا دیتا ہے۔
ٹ±رو کالر کے شریک بانی نامی زرینگالم کا کہنا تھا ’امریکہ یا برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک سپیم کالر (غیر مطلوبہ تجارتی کال کرنے والے) ہوتے ہیں۔‘
’عمومی طور پر خاندان کے افراد کی موصول ہونے والی کالز کے مقابلے میں سپیم کالوں کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ ایک بڑا مسئلہ اور ہم نے اس کا حل مہیا کیا ہے۔‘اگر آپ ٹ±رو کالر اپنے موبائل فون میں ڈاو¿ن لوڈ کر لیں تو آپ کو کبھی بھی نام کے ساتھ فون نمبر اپنے موبائل سیٹ میں محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایلن میمڈی ، ٹ±رو کالر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکیٹیوایلن میمڈی نے معلومات اکٹھا کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا: ’اگر آپ کوئی ایسی کال موصول کرتے ہیں جسے ہم پہچان نہیں پاتے تو اس کے بارے میں آپ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔’لیکن ساتھ ہی ہم کئی ایسی معلومات فراہم کرنے والی کمپینوں کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔‘برطانیہ کے شہر لندن میں کنگز کالج کے ٹیلی کمیونی کیشن ریسرچ سینٹر کے سینیئر لیکچرر نشانتھ سیستری کے مطابق ٹ±رو کالر کے اس پہلو پر مزید جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا: ’یہ ان کی ذاتی معلومات ہے جسے وہ دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، ان کے دوستوں کو اس کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہوگا کہ ان کی معلومات عام ہو گئی ہے۔’اور وہ یہ معلومات ان لوگوں تک پہنچا رہے ہیں جنھیں وہ جانتے بھی نہیں۔ دوستوں کے لیے یہ پرائیویسی کا مسئلہ ہے اور یہ دوست اپنی معلومات کی فراہمی کے اصول و ضوابط سے بھی ناآشنا ہیں۔‘
دوسری جانب ایلن میمڈی اسے مختلف نظر سے دیکھتے ہیں، وہ اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتے۔
سنہ 2009 میں کام کا آغاز کرنے والے ایلن اور نامی کی ٹیم اب کئی خوبصورتی سے آراستہ دفاتر میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
نامی کہتے ہیں: ’میرے ایک کمرے کے فلیٹ میں ہم بیٹھے تھے جس میں سونے کا کمرہ اور باورچی خانہ ایک ہی کمرے میں تھے۔ ہم نے اپنے خریدے ہوئے سرور کی مدد سے ٹ±رو کالر بنانا شروع کیا تھا۔ اور یہ ہم اپنے موبائل فونز کے لیے تیار کر رہے تھے۔‘اس کے بعد دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس ایپ کو دوسرے لوگوں کے لیے بھی جاری کر دیا جائے اور پہلے ہی ہفتے میں اس کے دس ہزار صارفین ہو چکے تھے۔ہمارا مقصد ایسی ایپ بنانا ہے جسے ہر شخص اپنائے اور دنیا بھر میں ہر سمارٹ فون پر موجود ہو،ایلن کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنی کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی نوکریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہمارا کام بہت ہی زیادہ تیزی سے آگے بڑھا ہے۔ دنیا بھر میں ہمارے 20 کروڑ صارفین ہیں۔ گذشتہ سال ہی یہ تعداد دس کروڑ سے بڑھ کر 20 کروڑ تک پہنچی ہے۔‘
فی منٹ 63 نئے صارفین کے اضافے کے باوجود ایلن کے عزائم اس سے بھی بڑے ہیں۔انھوں نے کہا: ’جو ایپ لوگ روزانہ سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ ان کے فون پر پہلے سے موجود کال کرنے کی ایپ ہے اور کوئی بھی اس میں جدّت لانے کے لیے کام نہیں کر رہا۔ ٹ±رو کالر اس میں تبدیلی لا رہا ہے۔ یہ آپ کے فون کرنے کے تجربے کو مزید قابل اعتبار اور محفوظ بنا رہا ہے، بلکہ مسرت انگیز بھی بنا رہا ہے۔’ہمارا مقصد ایسی ایپ بنانا ہے جسے ہر شخص اپنائے اور دنیا بھر میں ہر سمارٹ فون پر موجود ہو۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…