بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بدل رہا ہے پاکستان؟ یوٹیوب کوخفت کاسامنا

datetime 15  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بدل رہا ہے پاکستان؟ یوٹیوب کوخفت کاسامنا،سالہا سال بند رہنے کے بعد اردو ورژن کے آغاز کے باوجود پاکستان یو ٹیوب کھولنے پرتیار نظر نہیں آرہا۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے اردو ورژن کے آغاز کے باوجود پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کو اب بھی یوٹیوب ڈاٹ پی کے تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ¾ یہ ڈومین صرف پاکستان کے لیے مخصوص ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ یوٹیوب کی بحالی کے حوالے سے صرف سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرسکتی ہے اور عدالت نے تمام فریقین سے 15 روز میں جواب طلب کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ جب تک مذکورہ معاملہ عدالت میں زیرِسماعت ہے ریگولیٹر کے طور پر پی ٹی اے کو اس معاملے پر سرکاری سطح پر بیان دینے کی اجازت نہیں ہے۔پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نثار احمد نے عدالت کو بتایا تھا کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر قابل اعتراض مواد تک رسائی کو روکنا اب ممکن ہے، جو اب تک سائٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔ لیکن اس حوالے سے عدالتی حکم کی عدم موجودگی کی وجہ سے یوٹیوب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے تک رسائی ممکن نہیں۔ا±دھر گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ یوٹیوب ہوم پیج وزٹ کرنے والے پاکستانی صارفین اب سے یوٹیوب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے اور پلے لسٹ میں پاکستان میں موجود رجحانات کے ساتھ ساتھ مقبول ویڈیوز بھی موجود ہوں گی، جبکہ ناظرین اب زیادہ آسانی سے ان کے اپنے ملک میں مقبول مواد اور زیادہ سے زیادہ متعلقہ مقامی مواد کو تلاش کرسکتے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ متنازع ویڈیوز کو سائٹ سے ہٹانے کے حوالے سے گوگل کن پیرامیٹرز کا خیال رکھے گا ترجمان نے بتایا کہ جب ہم نے مقامی طور پر یوٹیوب کا آغازکیا تو ہمیں بتادیا گیا تھا کہ جو ویڈیو اس ملک میں غیر قانونی ہوگی ہم اس کا ایک مکمل جائزہ لینے کے بعد اس تک رسائی کو محدود کرسکتے ہیں۔ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی بھی مواد کو ہٹانے کی درخواست کو گوگل نے قبول نہیں کیا اور گوگل کی جانب سے 2015 میں ریاستی حکام کے ساتھ کم از کم ایک صارف کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔2012 سے پاکستان میں یوٹیوب کی بندش کے بعد سے ڈیجیٹل حقوق کے کارکن اس کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں، تاہم بہت سے گروپس نے گوگل کی جانب سے مقامی ڈومین متعارف کروانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے میں شفافیت نہ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ڈیجیٹل رائٹس فاونڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بظاہر یوٹیوب کی بحالی کے حوالے سے گوگل اور پی ٹی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی شرائط کو واضح طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…