اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پانی کی موجودگی سیریس پر زندگی کی نشاندہی

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نئے دریافت ہونے والے سیارے سیریس سے آنے والی روشنی کے بارے میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ پانی سے ٹکرا کر آنے والے سورج کی شعاعیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیریس پر 130 چمکتے علاقے ہیں جن میں میگنیشیم سلفیٹ موجود ہے جسے ہیکساہائیڈرائٹ بھی کہا جاتا ہے جو برف ،جمے پانی میں موجود ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیریس کے چمکیلے علاقوں میں پانی کے بڑے ذخیرے موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت نے بہت سے سوالات کو بھی جنم دیا ہے جس میں اس سیارے پر الین کی موجودگی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر پانی شہاب ثاقب کے ٹکرانے سے وجود میں آیا ہے جب کہ یہ چمکدار جگہیں زیادہ تر اسی گڑھے کے اندر واقع ہیں۔ ایک محقق کے مطابق سیریس کی چمکیلی سطح کی بنیادی ہیئت اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ اس کی نچلی سطح برف والے پانی سے بھری ہوئی ہے تاہم اس کی مزید تفصیل جاننے کے لیے ابھی کچھ اور وقت درکار ہوگا۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس لیے بھی اہم ہے کہ سیریس کو کبھی بھی ایلین کا بسیرا نہیں سمجھا گیا لیکن اس سیارے پر پانی موجود ہونا زندگی کی نشانی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایلین یہاں بھی رہتے رہے ہوں بلکہ بعض کا تو کہنا ہے کہ بڑے دھماکے کے نتیجے میں زمین پر آنے والے خوردبینی جاندار اسی سیارے سے زمین پر پہنچے اور یہاں زندگی کی ابتدا ہوگئی۔ ناسا کی جانب سے سیریس کی جاری کردہ تصاویر کا جائزہ لینے والے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ یہاں برفیلے پانی کی موجودگی زندگی ہونے کو تقویت دے رہی ہے اس سے بھی بڑھ کر یہاں پانی کے ساتھ نمک کی موجودگی زندگی کے نظریئے کو مضبوط بنا تی ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…