اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پیرو کی انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (یو ٹی ای سی)کے ماہرین نے بیکٹیریا سے جلنے والا لیمپ تیار کیا ہے۔ اس لیمپ کو ماہرین نے ‘ پلانٹ لیمپ’ کا نام دیا ہے جو درحقیقت پودوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے بجلی پیدا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیکٹیریا سے جلنے والے لیمپ کے لیے ایک میٹل گرڈ جو زمین پر پائے جانے والے بیکٹریا جرثوموں کی ایک قسم جو الیکٹران خارج کرتے ہیں سے توانائی کو حاصل کرتا ہے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گرڈ میں اتنی بجلی جمع ہوجاتی ہے جو ایک عام لیمپ کو دن میں دو گھنٹے تک روشنی کرسکتی ہے اور جو مٹی کے تیل کے لیمپس کے مقابلے میں زیادہ روشن اور صحت بخش سمجھی جاسکتی ہے۔ ان لیمپس کو تیار کرنے کا مقصد ایسے علاقوں تک بجلی کو پہنچانا ہے جہاں برقی گرڈز مختلف وجوہات کی بنا پر کام نہیں کرپاتے اور لوگوں کو مٹی کے تیل کے لیمپس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں