بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدانوں کا دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانے کا کامیاب تجربہ

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرہم ، نارتھ کیرولینا(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دو بندروں اور دو چوہوں کے دماغوں کو باہمی طور پر جوڑ کر ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے جو ایک زندہ کمپیوٹر کی طرح مسائل حل کرتا ہے۔دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانا محض سائنسی فلموں کا ایک تصور تھا لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے دماغوں کو جوڑ کر موسمیاتی پیشگوئی کا ایسا مسئلہ حل کیا ہے جو وہ اپنے دماغ سے حل نہیں کرسکتے تھے۔ اسی طرح تین بندروں کے دماغوں کو جوڑ کر ایک ڈجیٹل کردار کے بازو کو ہلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ میگوئیل نکولیلس نے اسے سپربرین کا نام دیا ہے اور اس نیٹ ورک کو برین نیٹ کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق جانوروں کے دماغ کو نامیاتی یا آرگینک کمپیوٹر کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک تجربے میں مختلف کمروں میں بیٹھے ہوئے بندروں کے سر پر برقی سرگرمی رپورٹ کرنے کے لیے برقیرے ( الیکٹروڈز) لگائے گئے اور اس میں تمام بندروں نے مل کر اپنی سوچ سے ایک ڈیجیٹل اوتار(کردار)کا بازو ہلایا اور اس کے لیے سب بندروں نے مشترکہ کوشش کی تھی۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح بہت جلد فالج ذدہ اور معذور افراد اپنی سوچ سے اشیا کو چلاسکیں گے اور اس سے بھی بڑھ کر بہت سارے دماغوں کی قوت کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر پیچیدہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…