منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپنے مو بائل فون چوری ہونے سے بچائیں

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) ملک کرائم کی وجہ سے آپ یا آپ کا کوئی عزیز، دوست کبھی نہ کبھی موبائل فون سے محروم ہو چکا ہو گا اور آئے روز سمارٹ فون اور موبائلوں کی چوریوں اور فراڈ کے عجیب وغریب طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ موبائل چوری یا ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعے چوری شدہ فون بلاک کرنے کا طریقہ وضع کیا۔ کمپنی ہر سمارٹ فون اور موبائل کو یہ مخصوص نمبر الاٹ کرتی ہے لہٰذا نیا فون خریدتے ہی یہ نمبر کسی کاغذ پر لکھ کر محفوظ کر لیںکیونکہ اس کے چوری ہونے پر آئی ایم ای آئی کی ضرورت پڑے گی یا اپنے فون پر #06# یا #0000#*ڈائل کر کے اس کا یہ نمبر حاصل کر سکتے ہیں، خدانخواستہ کسی بھی واردات کا نشانہ بن جائیں تو سب سے پولیس میں اس کی رپورٹ درج کرانے کی سر توڑ کوشش کریں، شاید کامیاب ہو جائیں۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر 55055-0800پہ اپنے موبائل یا سمارٹ فون چوری کی اطلاع دیجیے۔ آپ پی ٹی سی کی ای میل پر بھی یہ اطلاع بھجوا سکتے ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو سی پی ایل سی کی سہولت بھی حاصل ہے۔ وہ اس ادارے سے بھی رابطہ کر کے موبائل چوری کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ شکایات درج ہونے کے باوجود اگرآپ کاموبائل آپ کو نہ بھی ملے تو ان اقدامات سے یہ یقینی ہو گا کہ چور آپ کا موبائل یا سمارٹ فون آزادی سے استعمال یا فروخت نہیں کر سکتا۔ یہ عمل دقت طلب اور کچھ پیچیدہ ہے تاہم اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ نیز بحیثیت ذمہ دار شہری ہمارا فرض ہے کہ ہر جرم کی رپورٹ درج کرائیں اور یوں جرائم کی روک تھام میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید براں جب بھی آپ نیا خصوصاً سیکنڈ ہینڈ موبائل یا سمارٹ فون خریدیئے تو پی ٹی اے کی ویب سائٹ پہ دستیاب آئی ایم ای آئی سرچ میں اس کا نمبر ڈال کے تصدیق کر لیجیے کہ وہ چوری شدہ تو نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…