اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خوش رہنے کے لیے زندگی بے معنی ہونا ضروری نہیں

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک )ماہر نفسیات وکٹرفرنکل لکھتے ہیں کہ انسان کے لیے اس کی زندگی کبھی بھی حالات کی وجہ سے ناقابل برداشت نہیں بن سکتی ہے لیکن، اگر زندگی میں معنی اور مقاصد کی کمی ہے تو ایسا ضرور ہو سکتا ہے۔اگرچہ بہت سے لوگوں کے اہداف زندگی میں خوش رہنا اور اسے مقصدیت کے ساتھ گزارنا دونوں اہم ہوتے ہیں لیکن کیا یہ کہنا درست ہو گا کہ خوش رہنے سے زندگی میں مقصدیت بھی حاصل ہو جاتی ہے یا پھر ایک بامقصد زندگی دراصل انسان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آتی ہے، اس پیچیدہ سوال کےجواب میں ماہرین نےجو نظریہ پیش کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کی زندگی میں ان دونوں کا مطلب ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے سے ماہرین نفسیات نے اخذ کیا ہے کہ ہماری زندگی میں کئی مقاصد بہت اہم ہیں مثلا فلاحی کاموں میں حصہ لینا یا اپنے بچوں کی پرورش کرنا لیکن ان سے ہماری روزمرہ کی خوشیوں میں اضافے کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ اکثر خوشی اور بامعنی زندگی کے احساس کو ایک جیسا سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ دونوں احساسات ایک دوسرے سے مکمل طور پرجدا بھی ہو سکتے ہیں۔ سائنسی جریدے ‘جرنل پازیٹیو سائیکلولوجی’ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے ایک بامعنی زندگی اور خوش و خرم زندگی کے درمیان اہم اختلافات کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔
مطالعے میں محقق رائے نے 400 امریکی بالغان کے ایک سروے کا تجزیہ کیا ہے جس میں لوگوں کی عمومی طرز زندگی خوش رہنے اور زندگی کے مقاصد کےحوالے سے اطمینان کی شرح کا جائزہ لیا ہے۔
نتیجے سے اس خیال کی توثیق ہوئی کہ لوگ مقصدیت سے بھری زندگی کے احساس کے ساتھ خوش تھے جب کہ اس سوال پر کہ زندگی میں کیسے خوش رہا جاسکتا ہے اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ انھیں روزمرہ زندگی کے معمولات سے بچنے میں اور چھٹیوں کے دن گزارنے سے خوشی ملتی ہے لیکن دوسری جانب روزمرہ کے گھریلو کاموں، فون پر بات چیت اور دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی کرنے سے خوش رہنے کا امکان کم نظر آیا۔علاوہ ازیں یہ وضاحت بھی ہوئی کہ جن چیزوں سے ہمیں خوشی ملتی ہے ضروری نہیں تھا کہ وہ ہماری زندگی کے مقاصد کو بھی پورا کرتی ہیں اسی طرح زندگی میں معنویت تلاش کر لینے سے روزمرہ کی زندگی میں خوشیاں حاصل نہیں کی جا سکتی ہیں۔تجزیہ سے معلوم ہوا کہ روزمرہ زندگی میں آسانی، آرام دہ اور پر سہولت زندگی کے ساتھ لوگوں کی زندگی کی خوشیوں کا مضبوط تعلق تھا اسی طرح خوش رہنے کا تعلق اچھی صحت کے ساتھ بھی نظر آیا۔مقبول قول ہے کہ ‘پیسے سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتی ہیں’ تاہم اس کے برعکس تحقیق سے پتہ چلا کہ پیسے سے خوشیوں کو خریدا جا سکتا ہے اور دولت کے کافی ہونے سے زندگی کی ضروریات اور راحت کے سامان کا انتظام کیا جا سکتا ہے جس کا انسان کی خوشیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے جیسا کہ ایک حالیہ مطالعے میں ظاہر ہوا تھا کہ دولت مند ممالک میں لوگ زیادہ خوش ہوتے ہیں جبکہ انھوں نے اپنی زندگی کے بہت سے مقاصد نہیں بنائے ہوتے ہیں۔محقق روئے نے بتایا کہ غریب ملکوں کے لوگوں کی زندگیاں زیادہ مقصدیت سے بھری تھیں مثلاً ممکن تھا کہ زیادہ بچوں کی پرورش کرنا اور مذہبی عقائد یا دوسروں لوگوں کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات جیسی وجوہات کی وجہ سے ان کی زندگی میں زیادہ معنویت سے بھری تھی۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہماری تحقیق میں اس مفروضے کے برعکس کہ دولت سے خوشیاں نہیں خریدی جا سکتی ہیں یہ ثابت ہوا ہے کہ دولت سے زندگی کے مقاصد نہیں خریدے جا سکتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…