اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں ماہِ جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہو جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کی تصدیق کرتے ہوئے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جمادی الاول 1448 ہجری بروز منگل، 13 اکتوبر کو ہوگی۔



















































