جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ، جہلم میں عوام دربدر

datetime 19  جولائی  2025 |

چکوال، جہلم (این این آئی)پنجاب میں چکوال اور جہلم میں شدید بارشوں سے درجنوں سڑکیں مکمل تباہ ہو گئیں اور دیہات زیر آب آگئے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں جب کہ سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، منڈی بہاء الدین میں بپھرے ریلے میں پھنسے خاندان کو بچالیا گیا اور کئی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سرگودھا میں دریا کنارے آباد 40 سے زائد دیہات سے کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، جہلم میں سیلاب میں پھنسے 5 سو افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑکوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔اس کے علاوہ جہلم میں شدید بارشوں سے 4 یونین کونسلیں شدید متاثر ہوئیں، سیلاب نے لوگوں کو دربدر کردیا، گلیوں میں پانی جمع ہے۔سیلاب کے باعث مقامی افراد نے مویشیوں کو جہلم پنڈ دادن خان روڈ پر لاکر باندھ دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نالہ بہناں پر بند باندھا جائے، سیلاب جہلم کے قریب نالہ بہناں میں بند نہ ہونے کی وجہ سے آیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…