منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

datetime 18  جولائی  2025 |

پاکپتن (این این آئی)سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔

زخمی نوجوان علی بہادر کے والد نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر سے لگے تو ملزم موسیٰ نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا پولیس کی حراست میں ہے اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…