جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بارش میں آسمانی بجلی، دیوار گرنے سے 2نوجوان، ایک بچی جاں بحق

datetime 7  جولائی  2025 |

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے اضلاع واشک، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 2نوجوان اور ایک بچی جاں بحق ہو گئی ،جبکہ آبی ریلوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواوں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواریوں اور زرعی زمینوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ضلع لورالائی تیز طوفانی بارش سے دیوار گرنے سے ایک بچی علیزہ جاں بحق ہو گئی جبکہ متعدد سولر پینلز کو نقصان پہنچا ہے۔ضلع سوراب میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید طوفانی ہواوں کی وجہ سے گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2نوجوان عبدالحلیم اور جمال دین جاں بحق ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے بتایا کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صور حال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے تیار ہے، متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…