منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی، والد گرفتار

datetime 23  جون‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی کم عمر میں شادی کروادی گئی تھی، لڑکی ایک بچی کی ماں بھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…