جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

datetime 3  جون‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوگئی ہیں جو مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سبب بن سکتی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے، نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔7 جون سے 9 جون تک دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کی توقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…