منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے

datetime 2  جون‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لاہور کی پرواز سے گزشتہ روز پرندہ ٹکرایا۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس میں 120 مسافر سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 کی لینڈنگ کے دوران پرندہ جہاز سے ٹکرایا تھا۔

پی آئی اے ذرائع نے کہا کہ مذکورہ طیارے میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد جہاز کے معائنے کے بعد اس سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق طیارے کو 20 گھنٹے مرمت کے بعد دوبارہ پرواز کے قابل بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام ماضی میں ان حادثات سے بچنے کے لیے کئی اقدامات اٹھا چکی ہے تاہم پھر بھی ایسے واقعات گاہے بگاہے رونما ہوتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…