اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی

datetime 21  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے جانے سے متعلق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے اہم گفتگو کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی، اب تمام تعیناتیاں، مدت میں توسیع، ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کریں گے۔

آرمی چیف جو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم ہیں اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ اپنے ایک اور بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس طریقے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کردار نبھایا ہے وہ عہدے کے مستحق ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو بلندی پر لے جائیں گے اس میں شک نہیں ہے۔بھارت کو جس طرح منہ توڑ جواب دیا گیا ہے دنیا تعریف کررہی ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، ٹریڈ بھی اوپر جائے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کے لیے فیلڈمارشل عاصم منیر کی خدمات ہیں، کوئی دو رائے نہیں خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کا سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہی جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل قابل انسان ہیں وہ عہدے کے مستحق ہیں، پوری قوم عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو بھی جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…