ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 17  مئی‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔

مولانا عبدالعزیز نے کسی رسمی گفتگو کے بغیر سخت لہجے میں مفتی عبدالقوی کو فوراً ادارہ چھوڑنے کا حکم دیا اور خبردار کیا کہ نکل جائو ورنہ میں گولی مار دوں گا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی اس اچانک صورتحال پر خوفزدہ ہوکر جلدی میں کمرے سے نکل جاتے ہیں۔ اس دوران مولانا عبدالعزیز نہ صرف ان پر سنگین الزامات لگاتے ہیں بلکہ سخت زبان بھی استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز ہاتھ میں رائفل پکڑے ہوئے ہیں اور اپنے گارڈز کے ساتھ دارالافتا کی طرف جا رہے ہیں۔ جاتے ہی انہوں نے مفتی عبدالقوی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا میں اسے گولی مار دوں گا، یہ بد معاش ہے۔

انہوں نے دارالافتا کے لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ جو بھی اس کے ساتھ بیٹھا میں اس کا علاج کروں گا، یہ انسان نہیں ہے، یہ جہاں ملے اس کو کوڑے لگائے جائیں، اس بدمعاش کو، یہ خود کہتا ہے میں نے بہت ساری شادیاں کی ہیں، نیا دین بنایا ہے اس نے۔جب یہ واقعہ پیش آیا تب مفتی عبدالقوی دارلافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ مولانا عبدالعزیز کے آنے کے بعد وہ اٹھ کر چل دئیے اور فون کان کو لگالیا۔ اس دوران مولانا عبدالعزیز نے انہیں ہاتھ سے باہر نکلنے کا اشارہ کیا اور کہا چل نکل یہاں سے، دفع ہوجا، آئندہ لال مسجد میں آپ نے نہیں آنا، اگر آپ لال مسجد میں آئے تو میں آپ کو یہاں باندھ کر کوڑے لگوائوں گا۔

مولانا عبدالعزیز کی گرج چمک کے بعد مفتی عبدالقوی جلدی میں باہر نکلے لیکن جلد ہی دوبارہ اندر آگئے کیونکہ وہ اپنے جوتے بھول گئے تھے۔ اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے ریمارکس دیئے کہ جمعہ کی نماز کے لیے لال مسجد گیا،مسجد کے علما ء کرام شرعی مسئلہ پوچھنے کے لیے مجھے دفتر لے گئے۔انہوںنے کہا کہ مولانا عبدالعزیز آئے اور انہوں نے مجھے مسجد سے نکل جانے کا کہا، مولانا عبدالعزیز نے مجھے اللہ کے گھر سے نکالا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…