جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے پرواز کی دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہو گی۔دوسری جانب انتظامی مسائل کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 6 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 کو منسوخ کر دیا گیا۔پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز پی ایف 723 اور اسلام آباد سے ابوظبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔استنبول سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی آمد و روانگی کی پروازوں میں پونے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 300 میں 1 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 میں ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 368 چھ گھنٹے اور لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…