بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس کے حسابات پر بحث کی گئی، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، مختلف ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز ودیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2018 میں کشمور میں 187 جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیے گئے اور مذکورہ اہلکار سندھ پولیس سے تنخواہ بھی لیتے رہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں ملوث پولیس افسران جیل میں ہیں جبکہ یہ معاملہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے تک معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک قرار دیئے گئے جن کے شناختی کارڈ سندھ کے اضلاع سے نہیں تھے۔ پی اے سی نے آئی جی سندھ کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں سندھ پولیس کے کھانوں میں بے ضابطگیوں کا ذکر بھی ہوا جس پر آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس کے کھانوں میں ٹینڈر ممکن نہیں، کھانے ہمیں کسی بھی موقع پر دینے پڑتے ہیں جبکہ ٹینڈر کا طریقہ کار طویل ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 200 سے زائد پیرا سیٹل کردیے جبکہ سندھ پولیس کے متعلق 100 پیراز کے لیئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…