محکمہ موسمیات نےمنگل سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

15  اپریل‬‮  2024

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج ( منگل ) سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج 16اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 16سے 19اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ میں 17سے 21اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 16سے 19اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 17اور 19اپریل کے دوران بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے سبب 17سے 18اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی اندیشہ ہے ۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…