منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنیوالا پی ٹی آئی امیدوار الیکشن کمیشن طلب، مقدمہ درج

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی)الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا جبکہ پولیس نے بھی امیدوار ممتاز مصطفی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں حلقہ این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار ممتاز مصطفی کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو مذکورہ امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں سماعت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممتازمصطفی پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ اورانتخابی نشان کے خواہاں تھے لیکن ریٹرننگ افسرکی جانب سے منع کرنے پرممتاز مصطفی نے دھمکیاں دینا شروع کردیں انہوں نے کہا کہ کسی عدالت کی جرات ہے کہ ہمیں کہے کہ باہر جا کر لان میں کھڑے ہوجائو۔امیدوار نے ریٹرننگ افسر سے کہا کہ آپ کی یہ کرسی ہمارے پیسوں کی دی ہوئی ہے سرکار، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہیں آپ اور آپ ہمیں کہتے ہیں کھڑے ہوجا ئوجاکر۔ دوسری جانب پولیس نے بھی ممتاز مصطفی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…