منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، نوسر باز خواتین، وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لوٹ کر لے گئیں

datetime 15  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں سال نو کی دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں نو سر باز خواتین ایک خاتون وکیل کے گھر سے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئیں۔خواتین کے ایک گروپ نے خاتون وکیل کے گھر کا صفایا کردیا۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈمن سوسائٹی میں ایڈووکیٹ سعدیہ سلیم کے گھر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات دھوکا دہی سے کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں خاتون وکیل نے کہا کہ دو خواتین نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوئیں، خواتین نے اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھوانے کا کہا، گھر میں آکر خواتین نے والدہ اور بہن کو ہیپناٹائز کرکے نیم بیہوش کردیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی۔خیال رہے کہ 2 روز قبل کورنگی انڈسڑیل ایریا میں تاجر سے 80 لاکھ روپے چھین لیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…