ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر بَلا چھینا گیا تو ہمارے پاس دو بیک اَپ پلان ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ سے انتخابی نشان بلے کے حوالے سے توقعات کے برعکس فیصلہ آیا تو بھی انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے، اگر بَلا چھینا گیا تو بھی ہمارے پاس دو بیک اَپ پلان ہیں۔ایک انٹرویومیں رئوف حسن نے کہا کہ شیر افضل مروت کے کچھ مسائل تھے، ان کے کچھ ایسے بیانات تھے جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق نہیں تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے متعلق جو بھی بیان یا پیغام ہو گا وہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان لوگوں تک پہنچائیں گے، شیر افضل مروت کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں، ان کے بیانات کو تحریک انصاف سپورٹ نہیں کرتی کیونکہ ان کے بیانات ذاتی رائے پر مبنی ہوتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے بَلا مل جائے گا تو رو?ف حسن نے کہا کہ اْمید ہے بَلا بچ جائے گا تاہم توقعات کے برعکس فیصلہ آنے پر بھی ہم انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ بَلے کے بغیر الیکشن ہوا تو یہ غیر جمہوری ہوگا، آج سپریم کورٹ کے کندھوں پر انصاف کا بوجھ ہے۔

انتخابی ادارے کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی ایجنڈا ہے یا پھر اسے کوئی ایجنڈا دیا گیا ہے، اگر ہم سے بَلا چھینا گیا تو ہمارے پاس دو بیک اَپ پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلا پلان یہ ہے کہ ہماری انتخابی نشان کے لیے تین چار جماعتوں سے بات ہو چکی ہے جبکہ دوسرے پلان میں آزاد امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، ہم انتخابات میں ان دونوں پلانز پر عملدرآمد کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی ممبر ہونے کا دعویٰ کرنے والے اکبر ایس بابر سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی ممبر نہیں، ہماری طرف سے قصہ ختم ہو چکا، کوئی تاحیات ممبر نہیں ہوتا اور کسی بھی رکن کو پارٹی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اکبر ایس بابر نے پارٹی کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوشش کی اور بہت نقصان بھی پہنچایا جس پر انہیں پارٹی نے 30 سے زائد نوٹسز جاری کیے اور عدالتوں میں مقدمات بھی چلتے رہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے لیے صورتحال غیر اطمینان بخش ہوگئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…