بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کھانسی کے شربت میں زہریلا مادہ، ڈرگ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے جمعرات کو ایک ریپڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کھانسی کے سیرپ میں استعمال ہونے والے خام مال میں زہریلے اجزا پکڑے ہیں،یہ زہریلے اجزا خام مال کی ایک خاص کھیپ یا بیچ میں پائے گئے ہیں تاہم جس کمپنی نے یہ کھیپ بھیجی تھی اس کے دیگر بیچزسے تیار کردہ کھانسی کا سیرپ مارکیٹ سے اٹھانے اور جانچ کے بعد ہی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ کیمکل تھائی لینڈ کی کمپنی ڈا کیمکل سے درآمد کیا گیا تھا۔ڈریپ کے مطابق ڈا کیمکل کے درآمد شدہ خام مادے پروپلین گلائیکول کی کھیپ نمبر C815N30R41میں مضرصحت کثافتوں کی مقدار پائی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈا کیمکل نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں کیا۔یہ واقعہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، گمبیا اور ازبکستان میں 300بچوں کی ہلاکت کا سبب پروپلین گلائیکول کو قرار دیا جا رہا ہے۔پروپلین گلائیکول کھانسی کے شربت میں عام استعمال ہوتا ہے تاہم درآمدی کھیپ نمبر C815N30R41میں مضرصحت کثافتیں یا زہریلے مادے شامل پائے گئے ہیں۔ڈریپ نے اپنے الرٹ میں کہاکہ مذکورہ کھیپ ضبط کر لی گئی ہے اور اس کی پوری سپلائی چین کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈریپ نے کہاکہ کراچی میں سینٹرل ڈرگ اتھارٹی میں ایک نمونے کا جائزہ لیا گیا جس میں مذکورہ کھیپ میں ایتھلین گلائیکول کی حد سے زیادہ مقدار پائی گئی جو صحت کیلئے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ ایتھلین گلائیکول جسم میں جانے سے مرکزی اعصابی نظام، دل اور گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ درآمد شدہ کھیپ کے ذریعے مقامی سطح پر سیرپ تیار کیے گئے تھے یا نہیں۔تاہم ڈریپ نے حکم دیا ہے کہ ڈا کیمکل تھائی لینڈ سے جتنا بھی پروپلین گلائیکول منگوایا گیا ہے اس کی تمام کھیپوں سے تیار کردہ سیرپ کو مارکیٹ میں روک لیا جائے۔ڈریپ نے یہ الرٹ اپنے فیلڈ افسران کے علاوہ ادویہ ساز کمپنیوں اور ہر طرح کے طبی عملے کو بھی بھیجا ہے۔ یہ ڈریپ کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔الرٹ کے مطابق مذکورہ کھیپ سے اگر کوئی سیرپ بنایا گیا ہے تو اسے مارکیٹ سے واپس اٹھا لیا جائے، اگر ڈا کیمکل کی پروپلین گلائیکول کی دیگر کھیپوں سے سیرپ تیار کیا گیا ہے تو اسے روک لیا جائے اور جانچ کے بعد ہی سپلائی چین میں جاری کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…