پی ٹی آئی کی حکومت میں محکمہ اطلاعات کے پی میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

6  جون‬‮  2023

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں ایک ارب 30کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مبینہ کرپشن میں ملوث نجی بینک منیجر اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم برانچ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق مبینہ خورد برد میں نجی بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث ہیں۔دستاویزات کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے اشتہارات کی رقم غیر متعلقہ افراد کو دی گئی تھی جبکہ ڈائریکٹوریٹ سے رقم ادائیگوں کا متعلقہ ریکارڈ بھی غائب کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے انکوائری ٹیم کو تحقیقات مکمل کر کے 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…