بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی)ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی، آغاز خان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا، نو مئی واقعات کے بعد اپنا سیاسی سفر پی ٹی آئی کے ساتھ مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف اقدامات سے ریاست ہی کمزور ہو گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہئے، ہمارے خاندان نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے، میرا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے۔آغاز خان گنڈا پورنے کہاکہ اب سے عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر لئے ہیں، نو مئی کے بعد اپنا سیاسی سفر پی ٹی آئی کے ساتھ مزید جاری نہیں رکھ سکتا، 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی بے حرمتی کی گئی، خاندان کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،میں خود شہداء کے خاندان سے ہو 9 مئی کے واقعات سے دکھ ہوا، آج سے پی ٹی آئی کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…