منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مبینہ کرپشن کیس ،اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی

datetime 25  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی)اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔چوہدری پرویزالٰہی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل کی جانب سے میڈیکل کی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل جعلی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں ۔جج نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔گزشتہ سماعت پر بھی پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی تھی۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی جبکہ پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم سنایا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…