ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر عمران اسماعیل کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا

جس کے بعد انہیں درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق عمران اسماعیل کی کراچی میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، سابق گورنر کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔اس کے علاوہ رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراو کے مقدمات پہلے سے درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 20 رہنما نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق ڈیفنس سے گرفتاری کے بعد عمران اسماعیل کو شرقی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری ، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد اور فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…