سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری

17  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ،عازمین حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں ۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے منگل کو عازمین حج سے کہا کہ عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں۔ عازمین کو ان کی پرواز کی تفصیلات کی اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21مئی کو روانہ ہونگی۔سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22مئی، ملتان 23مئی، کوئٹہ سے 24مئی رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6جون جبکہ سکھر سے7جون کو روانہ ہو ہونگی جبکہ آخری حج پرواز یں 20جون کو روانہ ہو ں گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17مئی سے ہو گا۔ وزارت کے اشتراک سے این سی او سی نے حاجی کیمپوں میں مفت کرونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیئے ہیں ۔پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے۔حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4جولائی سے شروع ہو گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…