پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رشوت لینےکے الزام میں گرفتار

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔

یوکرین کے اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہےروزنامہ جنگ کے مطابق بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس ویسوولود نیازیف ہیں جن سے اس خبر کے حوالے سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔یوکرینی سپریم کورٹ کی پریس سروس نے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں کہا ہےکہ اس حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔یوکرینی اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے عدلیہ میں ایک بڑے پیمانے کی کرپشن کا پتہ لگایا ہے، ادارے کی جانب سے ڈالرز کی گڈیوں پر مشتمل تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ویسوولود نیازیف کو اکتوبر 2021 میں سپریم کورٹ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ عدلیہ میں جج اور سیکرٹری کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…