جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟‘ مریم نواز کا چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں ؟

ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں ؟۔مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھائے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہائوس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ ۔ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں ۔ سب کو کہتے ہیں کہ دس فیملی ممبرز کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…