جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پرتشدد مظاہرے،تحریک انصاف کا واٹس ایپ نیٹ ورک بے نقاب

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہائوس حملہ، حساس تنصیبات کی لوکیشنز اور اشتعال انگیز پیغامات کے لئے شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس میں بھی چلائی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے ردعمل کی منصوبہ بندی کرنے والے 159 واٹس ایپ گروپس ٹریک کرلیے گئے۔ نمبروں کے ریکارڈ اور رجسٹریشن کی جانچ شروع کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر اشتعال انگیزی کے لیے اکساتے رہے، اشتعال پھیلانے والوں کے اکائونٹس کی ٹریکنگ بھی جاری، لاہورکی مقامی قیادت کے واٹس ایپ میسجز اور روابط کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتعال پھیلانے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے حوالے کیے گئے ملزمان کے موبائل کی فرانزک سے کروائی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…