پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا‘ شہریار آفریدی کے بیٹے کا الزام

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے بیٹے کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر شہریار آفریدی کے بیٹے کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے

جس میں ان کے بیٹے نے والد کی گرفتاری کے وقت پولیس کی بدسلوکی کا ذکر کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہریار آفریدی کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے والد کو ہمارے گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس گھر میں آئی اور گھر کی چیزیں اور دروازے توڑنا شروع کردیے، اس وقت میرے والدین کمرے میں تھے، پولیس نے انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جس دوران میرے والد کو چوٹ آئی، انہوں نے میری بہن کو بھی دھکا دیا جس سے اسےبھی بری طرح چوٹ آئی، اس دوران پولیس والد اور وہاں موجود ملازمین اور گارڈز کو بھی دھکے دیتی رہی۔ٹوئٹ میں شہریار آفریدی کے بیٹے نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی اس عمل پر آواز اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آواز اٹھائیں اس لیے نہیں کہ میرے والد کو گرفتار کیا گیا ہے بلکہ اس لیے آئندہ کوئی بھی بغیر وارنٹ کسی کی پرائیویسی پر حملہ آور ہونے یا انہیں گرفتار کرنے کی ہمت نہ کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…