اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔عدالتِ عالیہ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں نہ سیاستدان بچانے کیلئے ہوں گے نہ کوئی اور، جس مٹیریل کی بنیاد پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم ہوا وہ پٹیشنر کو بھی دیں، یہ بھی بتائیں اگر اس مٹیریل پر تھری ایم پی او کا آرڈر نہ ہو تو کس مواد پر ہو گا؟عدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ان کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔قبل ازیں سماعت شروع ہوئی تو پٹیشنر ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نقصِ امن کے خدشے پر شیریں مزاری کی گرفتاری کا آرڈر جاری کیا، شیریں مزاری پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہے۔وکیل زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں، انہوں نے کوئی پبلک اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور سی ڈی آر ریکارڈ سے بھی گھر پر ان کی موجودگی کو چیک کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتائیے کہ شیریں مزاری کی عمر کیا ہے؟وکیل زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے، انہیں میڈیکل ایشوز بھی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ان سے سوال کیا کہ آپ ریکارڈ کے بغیر کیوں آئے؟ مٹیریل لے کر آئیں جس کی بنیاد پر ڈیٹنشن آرڈر جاری کیا۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…