لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاہور پہنچتے ہی ان کی رہائشگاہ پر پولیس کی سکیورٹی دوبارہ تعینات کر دی گئی ۔ زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پر 106پولیس اہلکار تعینات ں گے جو تین شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔
پہلی شفٹ میں 35، دوسری میں 35جبکہ تیسری شفٹ میں 36اہلکار تعینات ہوں گے ۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد سکیورتی اہلکار زمان پارک سے چلے گئے ۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 121مقدمات میں کاروائی روکنے کی درخواستوں پرسماعت کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔سرکاری وکیل کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں کریممنل 9 مقدمات درج ہیں ،عمران خان کے خلاف 7مقدمات کی تفتیش جاری ہے ،عمران خان پر درج ایک مقدمے کو خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔26 مئی کو ساڑھے نو بجے سماعت ہوگی ۔