جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

انٹرنیٹ سروس کی بندش،عدالت نے پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہا ئی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور روک تھام کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور روک تھام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ انٹرنیٹ سروس پورے ملک میں بند ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ واٹس ایپ اور انٹر نیٹ میں روکاوٹ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ طالبہ اور بچے یوٹیوب سے تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہورہے ہیں۔ آن لائن ادائیگیوں بھی روکاوٹ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اس دور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش معمولات زندگی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ آن لائن سروسز فراہمی کے تمام ادارے اور ملازمین کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔ انٹر نیٹ سروس کی بندش غیر قانونی یے، انسانی بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت کو فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا انٹرنیٹ سروس کراچی میں بند ہے یا پورے ملک میں؟ عدالت نے پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…