اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پولیس نے یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کی سلسلہ رک نہ سکا اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری اور وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنا تھا،وہ ڈیفنس یا کیولری گرائونڈ میں روپوش تھیں لیکن پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے اغواء کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے کافی روز سے گھر میں موجود نہیں تھیں ،دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80سالہ شوہر اور 76سالہ دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا تاہم معمر دیور اب بھی زیر حراست ہیں ۔عندلیب عباس نے بتایا کہ 4سے 5گاڑیاں اور 40سے 50لوگ آئے تھے جو ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرکے لے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو بھی اغواء کرلیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پولیس ان کے گھر میں اسلحے سمیت داخل ہوئی۔پی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹ میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں سے وہ اس تحریک کو روک سکتے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…