اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

7 ارب کی جائیداد القادر ٹرسٹ کے نام سے حاصل کی ہے عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا ، عطاء تارڑ کا دعویٰ

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعترف جرم کر لیا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ پاکستان لاکر اسی پراپرٹی ٹائیکون کو اقساط میں واپس کئے اور 7 ارب کی جائیداد القادر ٹرسٹ کے نام سے حاصل کی ہے

آر ایس ایس کے کہنے پر مٹھی بھر لوگوں نے ریاستی اداروں پر حملے کیے ہیں، انڈیا میں اس کی خوشیاں منائی گئی ہیں ، چھوٹی چھوٹی ٹولیاں پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہیں، وہ باز رہیں ان کی شناخت ہوگئی ہے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے ، ان پر دہشت گردی کے مقدمات ہونگے ،ان کو کوئی نوکری نہیں ملے گی اور نہ ہی کریکٹر سرٹیفکیٹ ملے گا اور نہ ہی ویزہ مل سکے گا۔ وہ بدھ کو یہاں مسلم لیگ (ن )کے راہنما محسن شاہنواز رانجھا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی ناکام کوشش کی گئی ، سب سے بڑی دلیل ہے کہ وارنٹ گرفتاری یکم مئی سے جاری ہوئے تھے، نیب متعدد دفعہ طلبی نوٹسز جاری کر چکا ہے ، اب اسی ادارے نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام تقاریر ، ٹویٹس ، بیانات کو اٹھا کر دیکھ لیں ایک بات بھی القادر ٹرسٹ سے متعلق نہیں ہیں ، عمران خان نے 190 ملین پائونڈ کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی ، اس پیسے کے بدلے 7 ارب روپے کی جائیداد لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں طالبعلم زیر تعلیم ہیں میرا ان کو چیلنج ہے کہ کتنے طالبعلم وہاں زیر تعلیم ہیں اور وہ کیا پڑھ رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اعتراف جرم کر چکے ہیں کہ 190 ملین پائونڈ کا معاملہ کابینہ میں آیا تھا

میرے نوٹس میں لایا گیا ،میرے پاس دو آپشن تھے کہ برطانیہ سے پیسہ واپس لیکر آجاتا یا قانونی چارہ جوئی میں پڑ جاتا ،اگر قانونی چارہ جوئی کرتا تو ریاست کبھی ایسے کیس نہیں جیت سکی۔ اس وجہ سے میں نے اس پیسے کو پاکستان لانے میں عافیت جانی ، پیسہ تو پاکستان آگیا تھا مگر یہ کہا ں لکھا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی 458 کنال اراضی ہدیے میں لے لیں ؟ آج بھی عدالت میں کہا گیا کہ وہاں بچے پڑھ رہے ہیں

یہ بالکل جھوٹ ،من گھڑت بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ واپس لایا گیا اس کی اقساط کر کے اسی پراپرٹی ٹائیکون کو دیدیئے گئے ، آج وہ کابینہ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران نیازی کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص ہے ، اربوں روپے قوم کا لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے بھی غلط بیانی کی گئی

ہماری استدعا ہے کہ 14 دن کے ریمانڈ کی منظوری دی جائے تا کہ پوچھا جائے کہ 60 ارب کی فراڈ یونیورسٹی کیوں بنائی جائے ، یہ غور طلب معاملات ہیں، اسکی مکمل تفتیش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص ایک اشارے پر لوگوں پر ہیروئن ڈال دیتا تھا آج وہ کرسی پر اکیلا بیٹھا ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر کسی نے قومی سلامتی کے ادارں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو وہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کئی برسوں سے یہ کوشش کرتا رہا ہیکہ پاک فوج کے افسران کے گھروں تک پہنچ سکے۔پی ٹی آئی کے ذریعے وہ اس مہم میں کامیاب ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز مزاحمت نہیں کی اور زخمی ہوئے۔ میں خبردار کرتا ہوں کہ اب ایسا ہوا تو ایسی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…