ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 11رہنماؤں نے گزشتہ رات میرے گھر گزاری ، فیصل واوڈا کا دعویٰ

datetime 10  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن رکھیں،عمران خان کوکچھ بھی نہیں ہوگا، پاکستان کے لیے عدلیہ، وزیرِ اعظم، وزرائے اعلی، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو میں جاؤں گا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی

وہ عمران خان کو بچانے کے لیے کیں، پاکستان ہے تو عمران خان ہے، ان کی گرفتاری پر لوگوں کے جذبات کو ابھارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارت پاکستان کی بھیانک تصویر دکھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے ملک سے دشمن جیسا سلوک نہ کریں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنا بھی اختلاف ہو جب پاکستان کی بات آئے گی ہم سب ایک ہیں۔ احتجاج پرامن رکھیں، عمران خان کو کچھ بھی نہیں ہو گا۔انہوںنے کہا کہ کل پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی کے 11 سینئر ممبرز میرے گھر میں رہے، میرے دل میں بدلہ ہوتا تو ان کو پکڑوا دیتا، ان میں دو افراد وہ تھے جن سے پارٹی میں میرے ساتھ مخالفت تھی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کام نہ کریں جس سے عمران خان مزید مشکل میں پہنچ جائیں، ان کی صحت خرابی کا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر لاہور نے کل بردباری سے کام لیا، کور کمانڈر لاہور نے بچوں کو غم و غصہ کو نکالنے دیا ان پر گولی نہیں چلائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…