جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اسوقت پوری قوم کے مقبول ترین لیڈر ،گرفتاری نواز ، شہبازشریف اور انکے پٹھو رانا ثناء کی ہدایات پر ہوئی‘پرویزالٰہی

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پوری قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی گرفتاری نوازشریف اور شہبازشریف اور ان کے پٹھو رانا ثناء اللہ کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی،

عمران خان کے خلاف جولوگ یہ سب کچھ کر رہے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب قوم عمران خان کے ساتھ ہے، نوجوان، خواتین، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور تمام محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خراب ہو جائے گا اور ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا، عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام لوگ پرامن احتجاج کریں، عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اورانشاء اللہ کھڑے رہیں گے، ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا اور یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے، عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے، عدلیہ پر بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، اب عدلیہ کا امتحان ہے، وکلا کا امتحان ہے، اب کالا کوٹ انقلاب لے کر آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…