جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمو د قریشی نے عوام سے عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کر دی

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عظیم پاکستانیوں آج آپ لوگوں کو گھروں سے نکلنا ہوگا، اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے باہر نکلیں جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑرہا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی گھروں میں نہ بیٹھے،

آپ حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے بچوں، فیملیز کے ساتھ نکلیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیجیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پیش ہوئے تھے انہوں نے کہا تھا کہ گرفتاری کے لییے ذہنی طور پر تیار ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں شیشے توڑے گئے، وکلا کو زخمی کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو دھکے دیے گئے جبکہ عمران خان کی ٹانگ زخمی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے خود سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کردیا ہے، پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آج آزمائش کا دن ہے، کارکنان سے اپیل ہے ہم نے کبھی بھی قانون شکنی نہیں کی ہمارے جتنے بھی احتجاج، مارچ اور دھرنے تھے پر امن تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…