اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عوام کی بڑی تعداد نعرے تکبیر کے نعرے لگاتے ہوئے GHQ پنڈی پہنچ گئی

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کی بڑی تعداد نعرے تکبیر کے نعرے لگاتے ہوئے GHQ پنڈی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں عوام شدید ردعمل آرہا ہے ،

عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی ہے اور گرفتاری کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کر وا رہی ہے اس حوالے سے عوام کی بڑی تعداد راولپنڈی جی ایچ کیو پہنچ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈی جی ایچ کے سامنے عوام کی بڑی تعداد نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے گیٹ کا درواز کھول کر اندر بھی داخل ہوئی ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، زمان پارک کا کنٹرول بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے، ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ پر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔سڑکوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کی مین شاہراہوں کی بندش کے باعث اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…