جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

جنرل باجوہ اور فیض حمید نے نواز شریف کو نا اہل کیا، ناصر بٹ

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،جج ارشد ملک نے بھی کہا نوازشریف کو اس سے سزا دلوائی گئی،جنرل باجوہ اور فیض حمید رجیم نے نواز شریف کو نا اہل کیا

سوال تو بنتا ہے آخر ہمارے قائد کو انصاف کون دے گا؟ شیخ رشید سے کہتا ہوں سن لو تمہارا سیاسی جینا حرام کردوں گا تم لال حویلی میں صرف چند دن کے مہمان ہو، پاکستان میں جب بھی الیکشن ہونگے میاں نوازشریف ملک میں ہونگے۔پیر کو نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے مقامی رہنما سجاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی ٹکٹ بیچتے ہوئے آڈیو لیک ہوئی اور خود اس کے باپ کی بھی آڈیو لیک ہوئی،اس شخص نے کیا انصاف دینا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار،آصف سعید کھوسہ، جنرل باجوہ اور فیض حمید پاکستان کے مجرم ہیں،جج ارشد ملک نے وڈیو میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کو سزا دوں۔انہوںنے کہاکہ جج شوکت صدیقی کہتے ہیں ان کے پاس فیض حمید آئے تھے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو بیل نہیں دینی یہ نواز شریف نہیں 16 کروڑ عوام پر ظلم ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کیسے صادق امین ہو سکتا ہے جو اپنی بیٹی کو نہیں مانتا۔انہوںنے کہاکہ اب آر ٹی ایس بند نہیں ہوگا، اب اس کو سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز ہمیشہ کہتی ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ ملے، اس شخص کو صادق امین کہا گیا جو آج ٹکٹ بیچ رہا ہے،جج ارشد ملک نواز شریف کے پاس رائیونڈ بھی گئے اور بتایا کہ سزا نہیں دینا چاہتا تھا بلکہ دلوائی گئی۔

سجاد خان الیکشن جیتے ہوئے تھے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شیخ رشید کی کمپین کر رہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف اس کی مرضی کے ہوں،عمران خان بہت جلد جیل جائیگا اور نا اہل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے تمام ورکر ایک جگہ آجائیں جس کو بھی ٹکٹ ملا

اس کا ساتھ دینگے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف سی پیک بنا رہا تھا اس لیے ختم کیا گیا،قائد کے آنے پر 2024 کا پاکستان الگ ہوگا،اس ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار باجوہ، فیض اور ثاقب نثار ہیں،پی ڈی ایم حکومت نہ لیتی تو اس سے برے حالت ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…