جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

گھر پر چھاپے کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری شجاعت سے معافی مانگ لی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی آج سینئر سیاستدان و مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈگئے-محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے وفاقی وزیر سالک حسین کی خیریت دریافت کی –

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے -محسن نقوی نے سالک حسین اور شافع حسین سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اوراس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں۔ہم عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے اورآج صبح ہی لاہور واپس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیاہے۔ تحقیقات میں ذمہ داران کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔پرویزالٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھرائو کیا۔کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…