جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

باجوہ نے تمہیں اور تم نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگایا مریم اورنگزیب کاعمران خان کے بیان پر ردعمل آگیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ اگر جنرل باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تھا تو پھر تم نے امریکی سازش کا واویلا کیوں کیا اور سائفر کیا تھا؟ ۔بدھ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر باجوہ نے امریکا کو عمران خان کے خلاف کیا تو پھر امپورٹڈ حکومت اور عالمی سازش کیا تھی؟ اگر باجوہ اور آئی ایس آئی نے بتایا تھا کہ تمہارے مخالفین چور ہیں تو پھر تمہارے الزامات کیا تھے ؟ جنرل باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ، تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکا سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ انہوں نے کہا کہ قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا، عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کبھی کسی ملک کے ساتھ ایسا ظلم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالوں میں صرف اپنی بیگم اور ان کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا، چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا۔ انہوں نے کہا کہ “ملک میں مارشل لگا دیا” کا بیان فارن فنڈڈ فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے، تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…