جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے روکنے کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کہا کہ سابق وزیر اعلی کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ عدالتی حکم کی واضح خلاف ورزی ہے، عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟، جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسے آپ کی بات مان سکتے ہیں؟، پولیس کو اپنا زور لگانے دیں جب معاملہ عدالت آئے گا تو دیکھ لیں گے۔عدالت نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…