ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

حکومت کیلئے مئی اہم قرار ، 10مئی آر یا پار ہونے کی تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے ، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہے ،عدلیہ جیتے گی آئین اورقانون جیتے گااور الیکشن ہو کررہیں گے،بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں

(ن)لیگ مذاکرات پربھی انتشار کاشکار ہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حساس اداروں کواحساس ہے اب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیداہوگیاہے ،موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی،شاہد خاقان عباسی کامفت آٹا سکیم میں20ارب روپے غبن کے الزام پروزیراعظم تحقیقات کاحکم دیں، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے ،دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑارہے ،فیصلہ ہوناچاہیے بکتربندگاڑیاں کس کے حکم پرگھروں کے دروازے توڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنے کے مترادف ہے ،جب نیت خراب ہوتوبدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں، بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنے سے کون روک رہاہے ،ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے4تاریخ کولاہور میں لال حویلی کاکیس لگایاہے ،پہلے ہی کہہ چکاہوں مئی اہم ہے،10مئی تک پتالگ جائے گا ،آرہوگایاپارہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…