جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں سیکنڈ ٹیئر کی قیادت عمران خان سے زیادہ طاقتور ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)یہ بات زبان زد عام ہے کہ ٹکٹوں کیلئے پیسہ چلا ہے، تحریک انصاف میں سیکنڈ ٹیئر کی قیادت عمران خان سے زیادہ طاقتور ہے،عمران خان اور نہ ہی سیکنڈ ٹیئر قیادت کارکنان کو آن کرتی ہے، عمران خان کارکنان کو ایک بار بلا کر کہہ دیں آپ صرف پارٹی کے لئے کام کریں،

آپ کو آخرت میں اس کا ثواب ملے گا اور جنت الفردوس ملے گی یا پارٹی کے آئین میں ترمیم کر دیں لیڈر عمران خان ہی ہے لیکن آپ کو بیعت سیکنڈ ٹیئر کی کرنا پڑے گی،پارٹی کے لئے کام کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہسپتال نہیں گیا اور میری پہلی اولاد چل بسی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر، سنٹرل یوتھ ونگ پنجاب کے عہدیدار چوہدری عبید اور انصاف لائرز فورم کے سابق صدر انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عبید نے کہا کہ مجھے پی پی 151سے ٹکٹ جاری کیا گیا لیکن ریو یو میں وہ ٹکٹ مجھ سے لے کر کسی اور کو دیدیا گیا۔لاہور کے حلقوں کے تو انٹر ویوز ہوئے ہیں، مجھے یقین ہے کہ عمران خان میرا چہر ہ دیکھ لیتے اور مجھے سن لیتے تو میر اٹکٹ کبھی تبدیل نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں کہ 2018میں دونوں ٹکٹیں 3،3کروڑ میں فروخت کی گئیں۔

اس مرتبہ بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں ضرور گڑ بڑ ہوئی ہے، بورڈ میں عمران خان نے کہا کہ چوہدری عبید کو ٹکٹ دیدیں، پھر عمران خان سے تگڑا کون ہے جس نے ایک ورکر کا ٹکٹ تبدیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میری نئی نئی شادی ہوئی تھی میں ٹاؤن کی تنظیم سازی میں مصروف تھا ۔مجھے گھر سے تین گھنٹے تک فون آتا رہتا ہے اور میں فون اٹینڈ نہیں کرتا۔پھر پتہ چلتا ہے کہ اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور اسے ایمر جنسی میں ہسپتال لے گئے ہیں، میری پہلی اولاد ہوئی لیکن پیچیدگی پیدا ہونے کی وجہ سے بیس روز بعد انتقال ہو گیا،

میں زمان پارک کیمپ میں موجود تھا، میری ساس آئی سی یو میں رہیں اور عید کے دوسرے روز ان کا انتقال ہو گیا، میں انہیں ٹائم نہیں دے سکا، میں نے غیر ملکی شہریت کی پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک بار عمران خان میری تصویر دیکھ لیں وہ ضرور انکوائری کریں گے مجھے دی گئی ٹکٹ کیوں واپس لی گئی۔انیس ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں 1996سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں،عمران خان نے جو چار حلقے مانگے تھے این 122میں عمران خان کا وکیل تھا۔

پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے اس کی جو سیکنڈ ٹیئر ہے اس کے بارے میں بعض اوقات شبہ ہوتا ہے وہ عمران خان سے زیادہ طاقتور ہو گئی ہے، جو سکینڈ ٹیئر لیڈر شپ کے دھڑے میں شامل ہیں جو ان کے پیچھے ہیں فنانسرز ہیں ان کو ہر قسم کو بینیفٹ ملتا ہے لیکن جو عمران خان کا ورکر ہے اس کیلئے خواری ہے،اس کو عمران خان بھی آن نہیں کرتے نہ سیکنڈ ٹیئر آن کرتی ہے،جو کارکنان ہیں ان کی عمران خان تک رسائی نہیں ہے،چیئرمین کارکنان سے براہ راست رابطے کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ورکرز کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے جن کا کو ئی پرسان حال نہیں ہے عمران خان انہیں بلا کر کم از کم یہ کہہ دیں آپ پارٹی کے لئے کام کریں اس کا آخرت کے روز بہت زیادہ ثواب ملے گا آپ کو جنت مل جائے گی،یا پارٹی کے آئین میں ترمیم کر دیں لیڈر عمران خان ہی ہے لیکن آپ کو بیعت سیکنڈ ٹیئر کی کرنا پڑے گی، گنتی کے تیرہ یا چودہ لوگ ہیں وہی پارٹی کی قیادت ہیں وہی پارلیمانی بورد میں وہی رشتہ داروں کوٹکٹیں دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…