ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

آڈیو لیک، تحریک انصاف کا ابوزر کو جاری ٹکٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نثار اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 137 ابوزر چدھڑ کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ابوزر چدھڑ کال پر پہلے سلام کرتے ہیں اور نجم ثاقب کے ”جی“ کہنے پر ابوزر کہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔

ابوزر چدھڑ نے مبینہ آڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیر نہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب نے کہا کہ بس بابا کو ملنے آ جانا شکریہ ادا کرنے کیلئے اور کچھ نہیں، اس پر ابوزر چدھڑ نے رضا مندی کا اظہار کیا۔تحریک انصاف نے ابوزر چدھڑ اور سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی آڈیو لیک آنے کے بعد ابوزر کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا، مزید ٹکٹس کی تقسیم کے معاملات پر بھی شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…