اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے، پنچایت نہیں لگاتی،خواجہ آصف

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے پنچایت لگانا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کروائے گی، پنچایت لگانا یا مذاکرات کرنا سیاسی لوگوں کا کام ہے، جب عدلیہ کی بات آتی ہے تو یہ عوام کیاعتبار کی بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کیدوران حالات نے کروٹ لی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت دورنکل گئے تھے، ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا کہ یہ میرے بیٹے کی آڈیو ہے، ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈرشپ بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، عمران خان نے وزیر آباد کا لانگ مارچ بھی کسی کے کہنے پر کیا تھا، اقتدار سے دوری عمران خان کو اندر سے کھائے جا رہی ہے، آج ملک کے تمام بحرانوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…