پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نان فائلرز کی زمین پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن (آر آر ایم سی) نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں وضاحت کے ساتھ نان فائلرز کے پاس موجود زمین پر ڈیمڈ انکم کے 7ای کے تحت 1 فیصدٹیکس عائد کیا جائے۔

جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق آر آر ایم سی کو موجودہ حکومت نے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور تنگ قابل ٹیکس آمدنی کو وسیع کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ تشکیل دیا ہے۔ اپنی عبوری رپورٹ کے تحت آر آر ایم سی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ سیکشن 7 ای کے مطابق زمین اور جائیداد پر کرائے کی سمجھی جانے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے لیکن یہ صرف فائلرز سے ان کے انکم ٹیکس ریٹرن کے ذریعے وصول کیا جا رہا ہے۔ آر آر ایم سی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ یہ واضح کرنے کے لیے اس طرح کے قواعد وضع کرے کہ یہ ایک فیصد شہری اور نیم شہری علاقوں میں نان فائلرز پر بھی کمایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زمین پر یہ جمع شدہ ایک فیصد ٹیکس نان فائلرز سے وصول کیا جاتا ہے۔ اس کی وصولی بالکل اسی طرح کی جانی چاہیے جس طرح نان یوٹیلائزیشن فیس مختلف حکام وصول کرتے ہیں۔ تجویز ہے کہ ایف ای ڈی پاکستان سے باہر ہوائی سفر پر یا اس طرح کے سفر کی ادائیگی، یہاں تک کہ اکانومی کلاس پر بھی 20 فیصد پر ایف ای ڈی سے مشرو ط ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…